Embed HTML not available.

اطالوی حکومت نے پاکستانیوں کے لئے ملازمتی ویزے کھولنے کا اعلان کیا ہے

اطالوی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت کچھ غیر یورپی یونین کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو 30،000 سے زیادہ ملازمتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ویزے سال 2020 اور 2021، جن کو ڈیکریٹو فلوسی کہا جاتا ہے، کے لئے مختلف شعبوں، جن میں زراعت، سیاحت اور تعمیرات شامل ہیں، کے لئے جاری کئے جائیں گے۔ روم میں پاکستانی سفارت خانے کی مستقل کوششوں کے نتیجے میں دو سالوں کے وقفے کے بعد پاکستان کو ویزے کے اس زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔
اٹلی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم کا کہنا ہے کہ اطالوی منڈی میں پاکستانی مزدوروں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، خاص کر زرعی اور تعمیراتی شعبوں میں۔ توقع کی جارہی ہے کہ موجودہ منصوبے کے تحت سینکڑوں پاکستانی مزدور اٹلی میں فائدہ مند روزگار حاصل کرسکیں گے۔ اس منصوبے کے تحت 18000 سے زائد پاکستانیوں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
موجودہ وبائی بیماری کی دوسری لہر کے باوجود ، جس میں حالیہ دنوں میں دوبارہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستانی سفارت خانے نے روم اور میلان میں اپنے قونصلر سیکشن کو مکمل طور پر فعال رکھا ہوا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی اس منصوبے سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں