4

اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کا قیام

شمالی یورپ میں فکر اقبال کے فروغ کے لئے اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویاکا قیام عمل میں آیا ہے اور اس تنظیم کو سویڈن میں باقاعدہ رجسٹر کروایا گیا ہے۔ اقبال اکیڈمی اسکینڈے علامہ اقبال کے پیغام کو عام کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرے گی اور یہ حکومت پاکستان کے ادارے، اقبال اکیڈمی لاہور کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کے عہدیداروں میں صدر ڈاکٹر محمود کسانہ، نائب صدر برکت حسین، جنرل سیکرٹری عمران کھوکھر، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر محمد شاہد اور فنانس سیکرٹری منیب بشیر چوہدری شامل ہیں۔ ناروے، ڈنمارک اور فن لینڈ میں اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کے کوآرڈی نیٹر بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ ناروے میں ڈاکٹر ندیم حسین سید، ڈنمارک میں ہادی حسین خان اور فن لینڈ میں حافظ مظہر نعیمی بٹ کوآرڈی نیٹر ہوں گے۔ اقبال اکیڈمی اسکینڈے نیویا کے تحت جلد ہی اقبالیات پر آن لائن لیکچر شروع کئے جارہے ہیں جس میں دنیا بھر سے ماہرین اقبالیات شرکت کریں گے اور فکر اقبال کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں