29

انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال فوری طور پر ختم کردیں

نامور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے معروف براؤزر ’’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘‘ مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
1995 کے بعد سے مائیکرو سافٹ کا یہ ‘ای’ یا ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کئی صارفین کے استعمال میں رہا لیکن اب کمپنی نے یہ واضح کیا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو متعارف ہوئے پچیس سال کا عرصہ آئندہ برس مکمل ہوجائے گا جس کے بعد 17 اگست 2021 سے سروسز مکمل بند ہوجائیں گی۔
مائیکروسافٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 آئندہ برس 17 اگست سے دستیاب نہیں ہو گا۔ اسی طرح ایکسپلورر کے پرانے براؤزر ’لیگیسی ایج‘ کی بھی مزید سیکیورٹی اپ ڈیٹس نو مارچ 2021 کے بعد سے دستیاب نہیں ہوں گی۔
ویڈیو کانفرنس ایپ مائیکروسافٹ ٹیمز بھی 30 نومبر 2020 کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 کو سپورٹ نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں