پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کھوجی سیریز ’انسپکٹر جمشید‘جلد ویب سیریز کے طور پر پیش کی جائے گی ، پاکستان میں ماضی میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ناول سیریز صرف اپنے تجسس اور ایکشن کی وجہ سے ہی مقبول نہیں تھی بلکہ اس سے بچوں کو زندگی کے متعلق انتہائی اہمیت کے حامل سبق بھی حاصل ہوتے تھے ۔ ماضی کی مشہور و معروف ناول سیریز کو ویب سیریز میں پیش کیے جانے کے حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ویب سیریز کو ایک پاکستانی ڈائریکٹر فہد نور کی طرف سے ڈائریکٹ کیا جارہا ہے جس میں اس چیز کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں پیش کیا جانے والا مواد لوکل سطح پر اپنی افادیت کو برقرار رکھے جوکہ کھوج لگانے والی سیریز کا اصل ایسنس ہے ، شو کا مقصد موجودہ نسل کے بچوں کو محبت کے ساتھ اخلاقی اقدار سکھانے میں والدین کی مدد کرنا ہے ۔
اہم خبریں
سفارت خانہ پاکستان میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک پروقار تقریب 27 ستمبر بروز بدھ 5 بجے سہ پہر منعقد ہوگی
دعوتِ اسلامی سویڈن کی جانب مالمو سمیت سویڈن کے ہر بڑے شہر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے اجتماعات کا انعقاد،
میرا پیمبر عظیم تر ہے
سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار
اخوت سویڈن کے زیر اہتمام سٹاک ہوم میں تقریب