Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
Embed HTML not available.

سویڈن میں پینشن بڑھانے کا فیصلہ

آج کل ہر محفل میں سیاست کے بعدسب سے اہم موضوع حکومت کی جانب سےبزرگوں کوملنے والی پینشن ہوتا ہےاور سوال یہی ہے کہ اتنی کم رقم میں گزارہ کس طرح کیا جائے۔
اسی حوالے سے سویڈن کی وزیرِ خزانہ ماگدالین آندرشن اوروزیرِ سماجی بہبود آردلان شیکرابی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں سنہ 2021 کے بجٹ میں پینشن کے حوالے سے کی جانے والی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ پنشن کی رقم پر دیے جانے والے محصول کو کم کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ بات بھی زیرِ غور ہے کہ پہلی جنوری 2023 سے یہ محصول ختم بھی کیا جا سکتا ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ اس دفعہ کے بجٹ میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے لئے زیادہ رقم مختص کی جائے۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ نا صرف محصول کم کیا جائے بلکہ ماہانہ پینشن کو بھی بڑھایا جائے۔حکومت تو اس کا اطلاق اسی سال سے کرنا چاہتی تھی لیکن کرونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات ، بیروزگاری اور دیگر مسائل میں اضافی اخراجات کی بنا پر اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا لیکن 2021 کے بجٹ میں ہم نے اس بات کا خاص خیال رکھا ہے۔
6000سے 17000 کروناکمانے والوں میں 600کراؤن مہینے کا اضافہ کیا جائے گا۔حکومت کے مطابق پنشن میں اضافہ 0.8 فیصد کی حساب سے کیا جائے گا یعنی ایک 12000 پینشن والے کو 100 کراؤن مہینہ زیادہ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں