Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
105

ٹِک ٹوک معاشرے کی اقدار کو بری طرح متاثر کررہا ہے: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا موقف ہے کہ ٹِک ٹوک جیسی سوشل میڈیا ایپس معاشرے کی اقدار کو بری طرح متاثر کررہی ہیں اور انہیں بلاک کردینا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعتوں نشریات شبلی فراز نے دی نیوز سے بات کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ
وزیر اعظم عمران خان معاشرے میں بڑھتی ہوئی فحاشی کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہیں اور انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستانی معاشرے کے سماجی و مذہبی اقدار کو ختم ہونے سے پہلے اس رجحان کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے اس معاملے پر ایک یا دو بار نہیں بلکہ کئی دفعہ بات کی ہے اور وہ سوشل میڈیا اور دیگر ایپس کے ذریعے پھیلتی ہوئی فحاشی کو روکنے کے لئے مکمل حکمت عملی چاہتے ہیں۔
پاکستان کے کئی اداکاروں نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی رائے سے اتفاق کیا ہے کہ سوشل میڈیا تقسیم ہے۔اداکار فیروز خان نے بھی اس سے قبل ٹک ٹوک کو ’کینسر‘ کہا تھا۔

کچھ عرصہ قبل ، پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹوک کو حتمی انتباہ جاری کرتے ہوئے اسے فحش اور غیر اخلاقی مواد کو فلٹر کرنے کا حکم دیا تھا۔پی ٹی اے نے انٹرنیٹ آپریٹرز کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی قسم کا غیر اخلاقی یا غیر قانون مواد صارفین تک قابل رسائی نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں