سویڈن میں امیگریشن قوانین کے حوالے سے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیے ہم نے رابطہ کیا جناب شفقت کھٹانہ صاحب سے جو امیگریشن قوانین کے ماہر وکیل ہیں. شفقت کھٹانہ صاحب کو ای میل، واٹس ایپ، فون کال پر اکثر ایسے سوالات موصول ہوتے رہتے ہیں، مصروفیت کے وجہ سے اکثر وہ جواب نہیں دے پاتے. لیکن اس اردو قاصد کے ذریعے وہ اس ویڈیو میں امیگریشن سے متعلق عام سوالات کے جوابات دے رہے ہیں.
اردو قاصد کو بتاتے ہوئے شفقت کھٹانہ نے کہا کہ، سویڈن کی مستقل رہائش ملنے کے 6 طریقے ہیں.
1. اسائلم (پناہ)
2. فیملی کی بنا پر
3. ورک پرمٹ (ملازمت کی اجازت)
4. کاروبار کی بنا پر
5. تعلیم (Study Visa)
6. ٹورسٹ (سیاحت)
ان طریقوں میںسے ہماری پہلی ملاقات میں شفقت کھٹانہ صاحب نے پہلے 3 طریقوں پر بات کی. ہم نے اپنے قارئیں و ناظرین کی آسانی کے لیے اس ویڈو کو 3 حصوں میں تقسیم کر دیا ہے. اور اس معلوماتی گفتگو کا پہلا حصہ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے یو ٹیوب چینل پر جاری کر دیا گیا ہے.