Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
42

کورونا بحران میں سویڈش اسٹور ICA کی سیل میں ریکارڈ اضافہ

سویڈن کی سب سے بڑی گروسری چین ICA گروپ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث گھروں تک محدود رہنے اور کھانے پینے کی اشیاء کا استعمال بڑھنے سے گزشتہ سہ ماہی میں ان کے بنیادی منافع میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ تین ماہ کے دوران ICA کی آن لائن فروخت میں 148 فیصد جبکہ کل فروخت میں 7 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران مجموعی طور پر 23.5 بلین کرونا کی سیل ہوئی جس میں 2.72 بلین کرونا آن لائن سیل تھی جو کہ کل فروخت کا دسواں حصہ ہے۔ کورونا کے باعث ICA کو مجموعی طور پر گزشتہ سہ ماہی میں 1.13 بلین کرونا کی صورت ریکارڈ منافع حاصل ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں