• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
بدھ, 21 اپریل , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

حسین اور حسینیت

سائین رحمت علی by سائین رحمت علی
10 اکتوبر, 2018
0 0
0
0
SHARES
36
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں

ماہ محرم ہر سال ہی آتا ہے اور اپنے ساتھ اہلیبیت رسول اکرم کے ساتھ ہونے مظالم کی وہ ہی داستان، مگر نئے انداز میں، سنا کے گذر جاتا ہے۔ پوری دنیا میں عالم اسلام کے تمام مکاتب فکر اپنے اپنے انداز میں یہ دن مناتے ہیں۔ اب صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی عاشورہ محرم انتہائ عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ ہمارے علمائے کرام مجالس فرزند رسول میں مختلف نقظہ نظر سے کربلا میں ہونے والے حالات و واقعات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ مجالس نواسہ رسول میں خانوادہ عصمت و طھارت کے فضائل بیان کئے جاتے ہیں۔ ہم بچپن سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے فضائل سنتے آ رہے ہیں مگر اس گھرانے کے فضائل تمام نہیں ہو رہے۔ تاریخ میں کچھ عاقبت نا اندیش لوگوں نے کوشش کی اور اسی طرح اب بھی کوشش جاری ہے کہ اس ذکر کو بند کیا جائے مگر اس ذکر کو زوال نہیں۔
واقعہ کربلا صرف امام حسین علیہ السلام پر ہونے والے ظلم و ستم کی داستان نہیں بلکہ ایک درسگاہ ہے جہاں سے حسینیت کا سبق ملتا ہے۔ موجودہ دور میں تمام مسلمانوں کو اور خصوصی طور پہ علمائے کرام کو حسینیت اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
حسینیت کیا ہے؟
جہان تک امام اعلی مقام کی شھادت کا تعلق ہے ، وہ تو سرکار دو عالم نے امام کے بچپن میں ہی اس کی بشارت دے دی تھی اس لئے یہ واقعہ رونما ہو کے ہی رہنا تھا۔ لیکن اکثر اہل اسلام مقصد حسین کو بھول جاتے ہیں۔ اگر ہمیں امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا مقصد سمجھ میں نہیں آیا تو اس کا مطلب کہ ہم حسینیت کو ابھی تک نہیں سمجھ سکے۔
آپ وارث علم رسول تھے لہذا آپ نے دیکھ لیا تھا کہ دین کی سر عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ اس لئے آپ نے اپنے نان جان کی پیش گوئی پہ عمل کرتے ہوئے یزیدیت کو للکار کر علم حق گوئی و بے باکی بلند کیا۔ اپنے خیر خواہوں کے استفسار پہ جواب دیا کہ میں تو امر بالمعروف اور اور نہی عن المنکر کے جا رہا ہوں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ امام اعلی مقام کا مقصد نیکی کی تبلیغ اور برائی کو روکنا تھا۔ اگر مولانا ساجد شرعی صاحب کے الفاظ میں کہا جائے تو ہر نیکی کا نام حسینیت اور ہر برائی کا نام یزیدیت ہے۔ اگر ہم اپنے آپ کو حسینی کہتے ہیں تو ہمارا مقصد حیات بھی نیک عمل بجا لانا ہونا چاھئے۔ لیکن ہم نیک عمل اس وقت ہی بجا لا سکتے ہیں جب ہمارے دلوں میں خوف خدا پیدا ہوگا۔ اگر ذکر حسین سے ہمارے دلوں میں خوف خدا پیدا نہیں ہوتا تو پھر ہمیں اپنے عقیدہ پہ غور کرنا ہوگا۔ ذکر حسین ایمان کو تازگی بخشتا ہے۔ ہم ہر سال مجالس و محافل ذکر حسین منعقد کر کے اپنے ایمان کو تازہ کرتے ہیں مگر افسوس کہ عاشورہ محرم کے بعد ہم سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ ایک مسلمان کے لئے ہر دن یوم عاشور ہونا چاھئے اور ہر مقام سر زمین کربلا ہونی چاھئے۔ اگر ہماری سوچ یہ ہو جائے گی تو ہم کبھی بھی حسینیت کو نہیں بھولیں گے اور ہمارا ہر عمل اللہ کی خوشنودی کے لئے ہوگا۔ قبلہ ساجد شرعی صاحب نے ایک خوبصورت جملہ عطا کیا کہ اصل حسینی وہ ہے جو نمازی ہے اور نمازی بھی وہ ہی ہے جو حسینی ہے۔
قارئیں کرام! اس ماہ محرم میں ہم اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ ہم حسینیت کو نہ فقط یاد رکھیں گے بلکہ اس پہ عمل بھی کریں گے۔ حسینیت ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی کی ضامن ہے۔ حسینیت زندہ آباد

ShareTweetShareSend
Previous Post

جسمانی اعصاب کی مرمت کے بعد ازخود ختم ہوجانے والا انقلابی پیوند

Next Post

نوجوانوں میں دماغی امراض اور منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے، ماہرین نفسیات

سائین رحمت علی

سائین رحمت علی

Next Post

نوجوانوں میں دماغی امراض اور منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے، ماہرین نفسیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.