47

‎ایچ ای سی نے لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی وظائف کا اعلان کر دیا

محکمہ برائے اعلٰی تعلیم (ایچ ای سی) نے کوئین میری یونیورسٹی آف لندن (کیو ایم یو ایل) کے ساتھ اگلے پانچ سالوں میں 75 پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کے لئے دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔
‎برطانوی کونسل (پاکستان) نے اس آن لائن تقریب کا اہتمام کیا۔جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایچ ای سی، ڈاکٹر شائستہ سہیل ، اور پروفیسر کولن گرانٹ ، وائس پرنسپل انٹرنیشنل ایجوکیشن (کیو ایم یو ایل) نے معاہدے پر دستخط کیے۔
‎اس موقع پر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے پاکستانی طلباء کی حمایت کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعاون انسانی ترقی کے لئے ایک مثالی ماحولیاتی نظام کے حصول میں آسانی پیدا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ‎ایک دوسرے کے بارے میں تاثرات کو بہتر بنانے کے لئے تعلیم سے بہتر کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔‎
پاکستانی طلباء خوش قسمت ہیں کہ انہیں لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ہےاور انہوں نے ایچ ای سی کے ذریعے منتخب کردہ طلباء کو بھاری فیس معافی کی پیش کش پر لندن کی کوئین میری یونیورسٹی کی انتظامیہ کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں