دنیا بھر میں کرونا وائرس کا خوف ابھی بھی موجود ہے لوگوں کے معمولاتِ زندگی تبدیل ہوچکے ہیں. 640000 سے زیادہ لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور موجودہ حالات میں لوگ ہنسنا مسکرانہ بھولتے جارہے ہیں انہی تمام حالات کو دیکھتے ہوئے مشہور و معروف کمپوزر اور PME (پاکستان میوزک اینڈ انٹرٹینمنٹ آف 90 اینڈ بیونڈ کے بانی ممبر خالد شعیب نے ایک گانا” ہنستے رہنا “ تیار کیا جس کا مقصد لوگوں کو یہ باور کرنا ہےکہ کسی بھی حال میں مسکراتے رہنا چاہیے ہے۔
گانے کی موسیقی اور آواز خالد شعیب کی ہے ۔ شاعری وردہ لودھی اور خالد شعیب کی، ریکارڈنگ اور مکسنگ عماد ریحان نے کی ہے۔
یار میوزک کے بینر تلے اس خوبصورت گانے کے ویڈیو ڈائریکٹر یاور بیگ اور پروجیکٹ ہیڈ یوسف بیگ ہیں۔