Embed HTML not available.

سویڈن کی گریٹا تھنبرگ اس سال کے نوبل امن انعام کیلئے مضبوط امیدوار

ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال امن کا نوبل انعام ماحولیاتی تحفظ کیلئے سرگرم سویڈش طالبہ گریٹا تھنبرگ کو دیا جا سکتا ہے۔
17 سالہ گریٹا تھنبرگ کو تین نارویجن اور دو سویڈش پارلیمنٹیرینز نے امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا ہے اور اگر وہ اس سال یہ انعام جیت جاتی ہیں تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنیوالی دنیا کی کمسن ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کی ہم عمربن جائیں گی۔
10 لاکھ امریکی ڈالر کے نوبل پیس پرائز کے فاتح کا اعلان 9 اکتوبر کو ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں کیا جاۓ گا۔ اس سال نوبل امن انعام کیلئے دنیا بھر سے 318 امیدواروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں