Embed HTML not available.

فاضل فاضلی افغانستان میں سرکاری ملازمت کے دوران سویڈش حکومت سے امداد بھی لیتا رہاہے

افغانی صدر کے مشیروں نے سویڈش ٹیکس کےادارے کو مطلع کرتے ہوئے بتایا کہ فاضل فاضلی افغانستان میں ایک سرکاری عہدے پر فائز ہوتے ہوئے سویڈش حکومت سے سماجی فوائد اور امداد لیتا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فاضلی 2018 میں افغانی صدر کےسرکاری مشیر کا عہدہ ملنے سے پہلےسویڈن میں ڈاکٹر کی حیثیت سے ملازمت کرتارہا ہے اور حکومت کی جانب سے ملنے والی مراعات بھی لیتا تھا۔ اس سال کے اوائل میں سویڈش ٹیکس کے ادارے کو اطلاع موصول ہوئی کہ 2018 کے بعد بھی امداد لینے کا یہ سلسلہ جاری ہے۔
ماہرِ اقتصادیات نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کو غلط معلومات فراہم کرنے اور امداد کی غلط وصولی پر پولیس رپورٹ بھی کی جا سکتی ہے۔
واضع رہے کہ کسی بھی ملک میں حکومت کو غلط معلومات فراہم کرکے مراعات حاصل کرنا قانونً جرم تصور کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں