سویڈن کے شہر ییولے میں 25 مئی بروز ہفتہ ایک ثقافتی شام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس ثقافتی پروگرام میں مختلف ممالک کی نمائندگی کر رہی آرگنائزیشن حصہ لیں گی۔ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی بھی اس ثقافتی پروگرام میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ پاکستان کے شہر کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ پر بنائی گئی دستاویزی فلم بھی حاضرین کو دکھائی جائے گی۔ حال میں پاکستان کا دورہ کرنے والا پیریلا اوریلا کی بنائی ہوئی شمالی پاکستان اور سیاحت پر مبنی پاکستانی دستاویزی فلم بھی اس پروگرام کا حصہ ہوگی۔
پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی ٹرک آرٹ کی نمائش بھی کرے گی اور 1 تا 4 جون کو اسٹاک ہوم میں ہونے والی پاکستانی ٹرک آرٹ نمائش سے لوگوں کو آگاہ کریں گی۔
ثقافتی پروگرام کی تفصیلات نیچے دیئے گئے لنک سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
https://www.facebook.com/events/395021314419531
