15

پاکستان کے نئےسیاحتی مقام گابن جبہ میں تین روزہ میلے کا اہتمام

‎خیبر پختونخوا ہ کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام 8،000 فٹ کی بلندی پر واقع نئے سیاحتی مقام گابن جبہ میں تین روزہ اسنو اسپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔‎گابن جبہ میں موسم سرما کےاس پہلے میلے میں ملک بھر سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔‎اس تہوار میں سیاحوں نے جہاں گابن جبہ کے خوبصورت مناظر کا لطف اٹھایا وہیں کھیلوں کے مقابلوں اور موسیقی نے بھی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کیا۔
‎اسنو اسپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول میں پیدل سفر ، ٹگ آف وار ، جوڈو ، کراٹے ، تیر اندازی ، ٹیک بال ، بیڈ منٹن ، میراتھن اور بہت کچھ شامل تھا۔ محکمہ سیاحت کے مطابق مقابلوں میں مختلف پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔میلے میں روایتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا. جس میں مشہورو معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
‎خیبر پختونخواہ کے ادارہِ برائے فروغِ سیاحت کے مطابق ، کرونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد اگست سے لے کر اب تک 2،8 ملین سے زیادہ سیاح ملاکنڈ ڈویژن کا دورہ کر چکے ہیں۔
‎14 لاکھ سے زائد سیاح سوات میں، 8 لاکھ چترال،2 لاکھ شانگا ، اور ،4 لاکھ لوئر اور اپر دیر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں