Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
49

مرحوم شفیق الرحمان سونی کی نماز جنازہ

سٹاک ہوم کی ایک معروف اور ہر دل عزیز شخصیت شفیق الرحمان سنی کی نماز جنازہ بروز منگل 14 دسمبر کو سٹاک ہوم کے علاقہ KUNGSÄNGEN قبرستان میں 11 بجے ادا کی جائے۔ مرحوم کا انتقال 9 دسمبر کو ہوا تھا اور وہ کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔ وہ سٹاک ہوم کی اہم کاروباری شخصیت اور سماجی بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ ان کا تعلق سیالکوٹ شہر سے تھا اور وہ تیس سال سے سویڈن میں مقیم تھے۔ وہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مقامی سویڈش اور دیگر ممالک کے لوگوں میں بھی بہت مقبول تھے۔ وہ بہت اچھے دوست اور دوسروں کی مدد کے لئے کوشاں رہتے تھے۔ ان کی وفات سے سٹاک ہوم میں پاکستانی کمیونٹی میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور لوگ بہت غم زدہ ہیں۔ مرحوم کے قریبی دوستوں عثمان رحمت علی، ارشد محمود ، عارف کسانہ، اعجاز احمد، ڈاکٹر آصف سجاد، شکیل چوہدری، حافظ احمد شیخ، راشد، ابوبکر بٹ، طاہر شاہ اور دیگر دوستوں نے اپیل کی ہے کہ بروز منگل 14 دسمبر کو 11 بجے مرحوم شفیق الرحمان سونی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے نیچے دیئے گئے پتہ پر بروقت تشریف لائیں ۔
Kyrkvägen 35,
196 30 KUNGSÄNGEN

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں