1

اخوت سویڈن کے تحت سالانہ فنڈ ریزنگ مہم

اہل سویڈن دکھی انسانیت کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ وہ دردمند دل رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اخوت کو بھرپور عطیات دئیے ہیں جن سے پاکستان میں ہزاروں مستحق فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اخوت یونیورسٹی میں تعمیر کیا جانے والا ایک کمرہ بھی اس میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ،اخوت فاونڈیشن پاکستان کے چئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے اخوت سویڈن کے تحت عطیات جمع کرنے کے سالانہ پروگرام میں کرتے ہوئے کیا۔ اخوت سویڈن کے تحت سالانہ فنڈ ریزنگ کے لائیو پروگرام میں سویڈن بھر سے لوگوں نے فون کرکے اپنے عطیات جمع کروائے۔ پروگرام کی میزبانی اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے کی۔ فون کرنے والوں نے اخوت فاونڈیشن پاکستان کے تحت غربت، جہالت اور بیماری کے خاتمے کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے اس موقع پر بتایا کہ وہ بلا سود قرضے، کلاتھ بینک، خواجہ سرا پروگرام، چھوٹے گھر بنانے اور دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ غریب مریضوں کے لئے مفت ادویات کا بینک بھی شروع کر رہے ہیں جسے بہت سراہا جارہا ہے۔ اس لائیو پروگرام میں لوگوں نے بھر پور عطیات دئیے۔ جو احباب اپنی زکوۃ، صدقات، فطرانہ اور دیگر عطیات دینا چاہتے ہیں وہ اخوت سویڈن کے سوئش نمبر 1235000625 یا بینک جائرو 53426730 کے ذریعہ جمع کروائے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں