فرینڈز آف شوکت خانم سویڈن کے زیر اہتمام 6اپریل بروز ہفتہ ساڑھے چھ بجے اسٹاک ہوم کے علاقہ شیستا میں ایک شاندار پروگرام منعقد ہورہا ہے ۔ اس پروگرام میں پاکستانی شوبزنس کے دو صف اول کے ستارے مایہ علی اور شہریار منور شرکت کریں گے۔ مایہ علی پاکستانی ٹیلی وژن کے مشہورر ڈراموں من مائل، درشہوار، سنڈریلا، دیار دل اور فلم طیفہ ان ٹربل میں یادگارکرداروں کے باعث عوام میں بے حد مقبول ہیں جبکہ شہر یار منور نے اداکاری اور فلم پروڈکشن میں اپنا منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے تنہائیں نئے سلسلے، کہی ان کہی، زندگی گلزار ہے اور آسمانوں پہ لکھا ہے میں لاجواب اداکاری کی ہے۔ سویڈن میں پاکستانی کمیونیٹی ان دونوں سے ملنے کے لئے بے تاب ہے۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کی تعمیر کے لئے ہونے والے اس پروگرام میں شوکت خانم کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عاصم، مارکیٹنگ ڈائریکٹر نائلہ خان، شوکت خانم اسکینڈے نیویا کے چئیرمین طارق شہباز بھی شرکت کریں گے۔ سویڈن کی پاکستانی کمیونیٹی میں اس پروگرام کے حوالے سے بہت جو ش وخروش پایا جاتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس پروگرام میں خواتین و حضرات بھر پور شرکت کریں گے۔
32