8

کھانے کا کولیسٹرول – قسط نمبر 5

کولیسٹرول ایک مومی مادہ ہے جو کہ جسم میں جگر بناتا ہے مگر یہ ہمارے کچھ روزمرہ کے کھانوں میں بھی پایا جاتا ہے . عام عقیدے کے برعکس تمام کولیسٹرول نقصان دہ نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک اہم مادہ ہے جو کہ خلیہ کی جھلی(cell membrane)، وٹامن ڈی ، بائل ایسڈ اور ہارمونز بناتا ہے . مگر خون میں کولیسٹرول کی زیادہ مقدار سے دِل اور دورانِ خون کی یبماریوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے .

کولسٹرول آتا کہاں سے ہے ؟
یہ ہمارے جسم اور ہمارے کھانے دونوں سے آتا ہے . ۷۵ فیصد کولیسٹرول ہمارا جسم بناتا ہے اور اسکی مقدار کا تعین ہماری خاندانی تاریخ کرتی ہے . باقی کا ۲۵ فیصد کولیسٹرول ہماری خوراک سے آتا ہے . ہمارے خون میں موجود کولیسٹرول اس وقت بڑھتا ہے جب ہم saturated fats  اور trans fats والے کھانے کھاتے ہیں . saturated fats زیادہ تر جانوروں کے فیٹس سے آتے ہیں جیسا کہ مکھن ، کریم اور گوشت جب کہ trans fats مارجرین ، shortenings اور تلے ہوئے کھانوں سے ملتا ہے جب ہائیڈروجن کو نباتاتی تیل میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ وہ ٹھوس ہو جائے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں