Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
29

سویڈن میں کورونا کے باعث اجتماعات پر لگائی گئی پانبدیوں میں نرمی

سویڈن کے ادارہ صحت نے ثقافتی اور کھیلوں کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں میں اپنی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا ہے-
واضع رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیرِ ثقافت آماندالند اور وزیرِ داخلہ میکائل دامبیری نے مشترکہ تجویز پیش کی تھی کہ پہلی اکتوبر سے کس طرح پابندیوں میں نرمی کی جاسکتی ہے
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فنکار کسی ریستوران میں موجود حاضرین کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرسکتا ہے باشرط ہے کہ حاضرین کا درمیانی فاصلہ دو میٹر ہو۔
آج سویڈش ادارہِ صحت نے تجاویز کا جواب پیش کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ پابندیوں پر چھوٹ کا اطلاق زیادہ سے زیادہ 500 افراد پرمشتمل تقریبات پر ہونا چاہئے۔ تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وبائی بیماری میں اضافےاور ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات پر منحصر ہے کہ افراد کی تعدادکو بڑھایا جاسکتا ہے۔
ادارہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے ریستوران میں ایک میٹر درمیانی فاصلے کی جو حد مقرر کی تھی اس کا اطلاق تمام ثقافتی اور کھیلوں کی تقاریب میں بھی ویسا ہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں