پاکستانی نوجوان جہاں آسمان چھوتے برف پوش کوہساروں کوسرکرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں وہیں وہ پاکستان کے پرچم کوعالمی سطح پہ بلند کرنے کا عظم بھی رکھتے ہیں، اسلام آباد کے مشاہد شاہ ملکی سطح پہ کوہ پیمائی کے مقابلوں میں کئی بار شامل ہوکے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منواچکے ہیں، اب مشاہد شاہ نے انٹرنیشنل پولرایکسپڈیشن کا چیلنج قبول کیا ہے اورپاکستان کا نام بھی دنیا کےان 130 ممالک کی فہرست میں شامل کروایا ہے- مشاہد اللہ سویڈن اورناروے کے برف پوش کوہساروں،جھیلوں اور جنگلات پہ اپنی ہمت سےپولرایکسپڈیشن ریکارڈقائم کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔نانگاپربت،میرنجانی اورمشک پری کی برف پوش چوٹیوں پہ کوہ پیمائی کرنے والے مشاہد شاہ نہ صرف ایک ہائیکر،کلائمبراورماوئنٹینرہیں بلکہ ان شعبہ جات میں اپنی مہارت کے باعث ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے دوگولڈ اوردوسلورمیڈلزبھی حاصل کرچکے ہیں، مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پہ اس ونٹرایڈونچرکے لیے اپنا نام منتخب کروانے کے لیے انہیں آن لائن ووٹنگ کی ضرورت ہے تاکہ پہلی بارپاکستان سے بھی پولرایکسپڈیشن کے لیے کوئی نام آگے آئے۔سال 2020 میں ہونے والے اس عالمی مقابلے کا حصہ بننے کے لیے مشاہد شاہ کوزیادہ سے زیادہ آن لائن ووٹنگ کی ضرورت ہے۔
مشاہد کو ووٹ دیجئے، آپ کے 30 سیکنڈ اس باہمت نوجوان کو قومی پرچم بلند کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں.
Voting link: http://tiny.cc/7146
Vote for PAKISTAN – Vote #MushahidShah
Just log in with Facebook, check “I’m not a robot” box and you are done.