Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
Embed HTML not available.

فیروز خان کی کنگنا رناوت کو پاکستان میں ’چائے‘ کی دعوت

کچھ روز قبل کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’’تیجس‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا تھا جس میں کنگنا رناوت ایک جنگی جہاز کے سامنے پائلٹ کا یونیفارم پہنے کھڑی ہیں۔ اس پوسٹر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کنگنا اس فلم میں بھارتی خاتون پائلٹ کا کردار نبھارہی ہیں۔

تاہم پاکستانی ابھی تک بھارت کے بزدل پائلٹ ابھی نندن کونہیں بھولے ہیں اور نا ہی بھارت کو بھولنے دیں گے۔ اداکار فیروز خان نے کنگنا رناوت کا پوسٹر ری شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں انہیں پاکستان میں چائے پینے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ ’’نیا جہاز؟ کبھی ہمارے ساتھ چائے پینے کے لیے آئیں‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں