Shahzad Ansari - Farooq Qaiser 134

فاروق قیصر صاحب کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

پاکستان میں فن ‘کٹھ پتلی’ میں عوامی مقبولیت پانے والے اور اپنے ہی تخلیق کردہ کردار انکل سرگم سے شہرت حاصل کرنے والے جناب فاروق قیصر صاحب کو ہم سے بچھڑے ایک سال گزر گیا۔
مجھے آج بھی فاروق صاحب سے میری پہلی ملاقات یاد ہے۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ برسوں کی شناسائی ہو۔ دھیمے لہجے میں دلکش گفتگو کرنے والے انسان تھے۔ میں نے فاروق قیصر صاحب سے سویڈش اور پاکستانی اسٹیج ڈرامہ کے فیوزن کا ذکر کیا تو بہت خوش ہوئے لیکن اس عالمی وبا کی وجہ سے ان کا دورہ سویڈن معطل ہوتا رہا۔ اور پھر میں نے ان سے آن لائن پروگرام کی گزارش کی گوکہ بغیر کسی تکنیکی معاونت کے اس طرح کا آن لائن پروگرام آسان نہ تھا اور کورونا وبا کے چلتے دوری بنائے رکھنا ضروری بھی تھا۔ لیکن ہماری دلچسپی کو دیکھتے ہوئے فاروق صاحب نے آن لائن سسٹم کو سمجھا اور دو عدد موبائل کیمروں کے ساتھ لائیو پروگرام کو یقینی بنایا۔
اردو قاصد سے حنا خراسانی رضوی صاحبہ اور شہاب قادری صاحب نے اس آن لائن پروگرام کو تشکیل دیا۔
اور اس پروگرام کے ہونے کے 5 ماہ بعد فاروق قیصر عرف انکل سرگم اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ اردو قاصد پر ہونے والے اس لائیو پروگرام میں انکل سرگم کی یہ آخری پبلک اپیرینس تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں