Embed HTML not available.

گوتھنبرگ میں واقع ایک اسکول کی جانب سے بھیجی جانے والی ای میل سے اسکول لا علم

سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں واقع ایک اسکول کی جانب سے والدین کوای میل موصول ہوئی ۔جس میں بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کا اندراج کرنے والی ایپ کے ذریعے جعلی یونیورسٹی اسٹڈی میں حصہ لینے پر زور دیا گیا تھا ۔
گوتھن برگ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے نام پر حساس معلومات جمع کرنا غلط ہے جس کے لیے قانونی کاروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
جی ٹی کی رپورٹ کے مطابق اس ایپ کو اسکول کی ڈاکٹر چلا رہی تھیں، جن کو اسکول نے فارغ کر دیا ہے۔ اسکول ڈاکٹر کو نہیں لگتا کہ انہوں نے کوئی غلط کام کیا ہے سوائے اس کے کہ انہوں نے یونیورسٹی کانام ای میل میں استعمال کیا، تاکہ والدین اس ای میل کو سنجیدگی سے لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں