اگر آپ کوکسی بھی معروف کمپنی یا ادارے سے غیر متوقع کوئی ای میل موصول ہوتی ہے تو اس میں دیئے گئے لنک پر کلک کرنے سے پہلے اور اپنی کسی قسم کی معلومات دینے سے پہلے اس ای میل کا ای میل ایڈریس دیکھ لیں، کیونکہ یہ فراڈ بھی ہو سکتا ہے۔
کورونا وائرس کے بعد آن لائن شاپنگ میں اضافہ ہوا ہے اور اسی کا فائدہ آن لائن فراڈ کرنے والے اٹھا رہے ہیں اور آپ کو ایسی ای میل کوریئر کمپنی سے موصول ہوتی ہے جس سے یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ آپ نے کوئی سامان آن لائن آڈر کیا تھا جو وصولی کے لیے پک اپ پوانٹ پر آگیا ہے۔
برائے مہربانی اس طرح کی ای میل کو دھیان سے جانچیں اور اس پیغام کو شیئر کریں تاکہ لوگوں کو اس فراڈ سے بچایا جا سکے
