15

” شاہ فیصل مسجد دنیا کی 50 خوبصورت عمارتوں میں شامل“

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع شاہ فیصل مسجد کو اس کے حیرت انگیز ڈیزائن کی بنیاد پر دنیا کی 50 خوبصورت عمارتوں میں شامل کیا گیا ہے۔
محققین نے ’گولڈن ریشو‘ ، (قدیم الجبری مساوات سے خوبصورتی کے پیمانے ناپنے کا طریقہ)کا استعمال دنیا کے سب سے نمایاں ڈھانچوں کے ڈیزائنوں کا تجزیہ کرنے کے لئے کیا اور فیصل مسجد نے ،جس کی تعمیر میں ایک دہائی کا عرصہ لگا، درجہ بندی میں 16 واں مقام حاصل کیا ہے۔ اس مسجد کا نام سعودی عرب کے بادشاہ شاہ فیصل مرحوم کے نام پر رکھا گیا ہے جنہوں نے اس کی تعمیر کے لئے 28 ملین کی گرانٹ فراہم کی تھی ۔مسجد کے لیے ترکی کے معمار ویدت ڈالوکے کے غیر روایتی ڈیزائن کا انتخاب بین الاقوامی مقابلے کے بعد کیا گیا تھا
مسجد کی تعمیر 1976 میں شروع ہوئی ۔18 جون 1988 کو مسجد میں پہلی نماز ادا کی گئی۔ سنہ 1986 سے 1993 تک دنیا کی سب سے بڑی مسجد کا اعزاز بھی شاہ فیصل مسجد کو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں