Embed HTML not available.

فیس بک نے یورپ میں اپنی سروس بند کرنے کی دھمکی دے دی

جی ہاں! آپ نے بالکل صحیح سنا ، فیس بک اور انسٹاگرام یورپی صارفین کے لیے بند کیا جاسکتا ہے
اس کی وجہ قانونی طور پر پیچیدہ ہےلیکن ہم اس کی وضاحت کرنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن اس پہلے اگر آپ نے ہمار چینل سبسکرائب نہیں کیا ہے تو سبسکرائب کریں ہمارا چینل ۔
ستمبر کے اوائل میں آئرش ڈیٹا پروٹیکشن ڈی پی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ یورپی یونین کے عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد ہونا چاہیئے۔ اس صورت میں صارف کا ڈیٹا یورپی یونین سے امریکہ میں منتقل کرنا غیر قانونی ہوگا۔
لیکن یہ فیصلہ اتنا مقبول نہیں ہے، خاص طور پر فیس بک کے لیے جو کہ انسٹاگرام کا بھی مالک ہے۔فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اگر کمپنی صارف کی معلومات امریکہ منتقل نہیں کرسکتی ہے تو اسے یورپی صارفین کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام کی خدمات کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق فیس بک کے یورپ میں تقریباً 410 ملین متحرک صارفین ہیں۔ اس کے صارف خیراتی ادارے اور سیاستدان بھی ہیں۔ سوشل میڈیا چینلز میں فیس بک کی اپنی ایک اہمیت ہے جہاں صارفین اپنی رائے کا آزادانہ اظہار کرتے ہیں۔
وائس میگزین میں فیس بک کے ترجمان کے بیان کے مطابق ، یورپ میں فیس بک اور انسٹاگرام سروسز کو بند کرنے کے خدشے کا اعلان کوئی دھمکی نہیں ہے، بلکہ اس بات پر روشنی ڈالنا ہے کہ اپنی خدمات جاری رکھنے کے لیے اپنے یورپی صارفین کا ڈیٹا امریکہ میں اپنے سرورز تک منتقل کرنا کتنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں