Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
34

فیس بک پر لائو ویڈیو اور ایونٹ سے پیسے کمائیں

اکثر یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ انٹرنیٹ پر پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں۔ یوٹیوب پر آپ کو ایسی لا تعداد ویڈیوز مل جائیں گی جو اس معاملے میں آپ کی رہنمائی کر سکتی ہیں۔
فیس بک بھی بہت سے لوگوں کی آمدنی کا ذریعہ ہے اور آپ بھی فیس بک پر پیسے کما سکتے ہیں۔ آج ہم جس فیس بک فیچر کی با ت کر رہے ہیں حال ہی میں فیس بک نے متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے استعمال سے آپ فیس بک ایونٹ اور لائو ویڈیوز کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔ کورونا کی وبا کے بعد آن لائن ایونٹ کا رجحان بڑھ گیا ہے. اگر آپ فیس بک ایونٹ بناتے ہیں تو فیس بک آپ کو صارفین سے ایونٹ میں رجسٹر ہونے کی مد میں پیسے لینے کا آپشن دیتا ہے۔ اس آپشن بحال کو کیسے بحال کیا جا سکتا ہے نیچے دی گئی ہدایتی تصاویر دیکھیئے۔

سب سے پہلے اپنے فیس بک صفحہ کی پیسے کمانےکی اہلیت کو چانچیں، کہ آیا آپ اپنے صفحہ پر ایونٹ بنا کر پیسے کماسکتے ہیں یا نہیں
Creator Studio پر کلک کریں اور الٹے ہاتھ پر دیئے گئے مینیو میں Monetisation پر کلک کریں۔

اگر آپ فیس بک پر Monetisation کے اہل ہیں تو یہ اسکرین پر اسٹارٹ سیٹ ایپ کا بٹن نمایاں ہوگا۔ اس پر کلک کریں

اب جس فیس بک صفحے کو آپ آن لائن ایونٹ کے ذریعے کمانے کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں اس صفحے کو منتخب کریں

فیس بک کی پالیسی کو اچھے سے پڑھ کر اس کو منظور کریں اور اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دینے کے لیے سیٹ اپ اکاؤنٹ پر کلک کریں اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فارم میں پُر کریں۔

آپ بینک کی جگہ پے پال بھی منسلک کر سکتے ہیں۔

اپنی تفصیلات کا جائزہ لیں

اب آپ فیس بک پر براہ راست لاکھوں افراد تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ فیس بک پر کما بھی سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں