Embed HTML not available.

بی جے پی رہنما فیس بک کے ‘خطرناک شخص’ کی فہرست میں شامل

بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ٹی راجا سنگھ کو فیس بک کے ‘خطرناک شخص’ کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے، جہنوں نے ممکنہ طور پر اپنی ایک پوسٹ کی ہیڈ لائن میں تحریر کیا تھا کہ ‘روہنگیاں مسلمان مہاجرین کو قتل کردینا چاہیے’۔

فیس بک کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنے والے بھارتی سیاست دان نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اس عمل کے خلاف لڑیں گے کیونکہ فیس بک کا یہ عمل مودی کی ہندو نیشسلٹ پارٹی کے خلاف ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فیس بک نے کسی سیاستدان کے خلاف اس قسم کا اقدام اٹھایا ہو اس سے قبل اگست میں فیس بک اور ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پر مبنی ویڈیو کو ہٹادیا تھا۔

اس سے قبل رواں برس جون میں بھی ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو کو کاپی رائٹس کے تحت ہٹا دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں