25

یورپی پارلیمانی انتخابات 2019

یورپی پارلیمانی انتخابات 23 مئی سے لے کر 26 مئی تک سویڈن میں ہوں گے۔ ان انتخابات میں، یورپی یونین کے رکن ممالک کی عوام اگلے پانچ سال کے لیےیورپ پالیمان میں اپنے نمائندوں کا انتخاب ووٹ کے ذریعے کریں گے۔ اس قانون ساز ادارے میں اراکین کی مجموعی تعداد 751 ہوتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ 28 ممالک کی عوام کی طرف سے جمہوری طور پر منتخب کردہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور اپنی نوعیت کا واحد کثیر القومی ادارہ ہے۔

یورپی یونین میں سویڈن کی نمائندگی

گزشتہ پانچ سال کی مدت کے دوران، سویڈن کے 20 اراکین نے یورپی پارلیمان میں سویڈن کی عوام کی نمائندگی کی ہے۔ اگلے پانچ سال سویڈن سے آپ کی نمائندگی اور پارلیمان میں فیصلے کونسی سیاسی جماعت اور اراکین کریں گے اس کا فیصلہ آپ کا ووٹ کرے گا۔ یورپی پارلیمان کے انتخابا ت میں ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جو ہمارے مؤقف کی حمایت کریں۔ یورپی یونین کے پالیسیوں میں حصہ لینے اور اثر انداز ہونے کا یہ واحد ذریعہ ہے۔

آپ کے ووٹ ڈالنے کاحق

تمام یورپی یونین کے شہریوں کو یورپی پارلیمانی انتخابات میں ووٹ دینے کا حق ہے۔ سویڈن کے بالغ شہریوں سمیت جو افراد بھی سویڈن میں رجسٹر ہیں ، ان انتخابات میں 23 سے 26 مئی تک ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
یورپی یونین کے انتخابات میں حصہ لینے کا طریقہ کار بالکل وہی ہے جیسے ہم سویڈن میں میونسپلٹی، کاؤنٹی کونسل اور پارلیمان کے لیے ووٹ ڈالتے ہیں۔ آپ کو یقیناً ووٹنگ کارڈ جسے سویڈش میں روست کورٹ کہتے ہیں ڈاک کے ذریعے موصول ہو چکا ہوگا۔ 23 مئی سے 26 مئی کے دوران کبھی بھی آپ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ آپ کونسی سیاسی جماعت کی پورپی یونین میں نمائندگی چاہتے ہیں اس کا انتخاب کر یں اور اپنے امیدوار کے نام کے ساتھ بنے ڈببے پر کراس لگا دیں۔
یورپین پارلیمان میں منتخب ہونے کے لیے ایک جماعت کو 4 فی صد ووٹ ملنا لازمی ہیں۔
یورپی پارلیمان میں جس ملک کے اراکین جتنے زیادہ ہوتے ہیں، وہ ملک اتنا ہی زیادہ اس کی پالیسیوں پر اثرانداز بھی ہوتا ہے۔ اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھئے اور یورپی پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈال کر اپنا فرض ادا کیجئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں