ترکی کے مشہور اداکار کاویت اطین گونر جو دنیا بھر میں مشہور ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” میں اپنے کردار دوگان الپ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں پاکستان میں موجود اپنے مداہوں سے معافی مانگتے ہوئے اپنے پاکستان کے دورے کی منسوخی کی اطلاع دی۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کا پاکستان کا دورہ اسکینڈل ثابت ہونے کے بعد وہ اس سفر کو ملتوی کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کے اس دورے کی ترتیب ترکی میں مقیم ایک پاکستانی وکیل کے ذریعے کی جا رہی تھی۔