سید الشھداء سنٹر سٹاک ہوم میں عید الاضحی کی کی نماز باقتداء مولانا ذاکر حسین ادا کی گئی جس میں کافی تعداد میں مومنین نے شرکت کی ۔ مولانا ذاکر حسین نے اپنے خطبے میں تقویٰ کی تلقین اورفلسفہ عید کو بیان کرنے کے ساتھ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی موجودہ بدترین دہشت گردی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہندوستان ہرگز اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ وہ کشمیر کے دلیر اور غیور عوام کے حق اذادی کو طاقت کے ذریعے سلب کر لے گا ۔ اس وقت ساری امت مسلمہ دل جان سے کشمیری مظلوم عوام کی حمایت میں کھڑی ہے اور اگر ضرورت پڑی توہم سب اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت میں جان ومال کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ آخر میں مولانا نے نائیجریا کے مشہور عالم دین جو بیمار اور زندان میں ہیں ، ان کی رہائی اور کشمیر ، فلسطین ،یمن اور بحرین کے مظلوم عوام کی مشکلات کی دوری کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے بھارت کی حکومت سے مطالبہ کیا مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قرار دادون کے مطابق حل کرے ۔
