اردو قاصد کے ایڈیٹوریل بورڈ کا تعارف
اردو قاصد کا ایڈیٹوریل بورڈ منیجنگ ڈائریکٹرکی سربراہی میں ایڈیٹرز پر مشتمل ہے۔ جو شائع ہونے والے مواد کی جانچ کرتاہے اورقومی، علاقائی اور بین الاقوامی ترسیل کار ایجنسیوں کی طرف سے فراہم کئے گئے نمونوں کے بھی جائزے لیتاہے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد منتخب مواد کاحصول تیز رفتاری سے مکمل کیا جاتا ہے۔
مارکیٹنگ
اردو قاصد کامارکیٹنگ مینیجر اشتہارات اور ویب بینرز کاذمہ دار ہے جو پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کی آمدن کا ذریعہ ہے۔ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی سویڈن میں رجسٹر ایک غیر منافع بخش، غیرسیاسی اور غیر سرکاری ادارہ ہے۔ جون 2018 میں اردو قاصد پر مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کی سرگرمیوں کا آغازکر دیا گیا ہے ۔ اردو قاصد شائع ہونے والے اشتہارات کی سخت جانچ پڑتال کرتاہے۔ اشتہارات میں بہترین اخلاقی اقدار کویقینی بنایاجاتاہے۔