Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
47

عبدالستار ایدھی پر ماریہ ریاض توصیف کی بچوں کے لئے لکھی گئی کتاب ’’ایدھی بابا‘‘ متعارف

انسانی خدمت میں کمال ، دنیا کیلئے اک مثال، پاکستان کی مقبول فلاحی شخصیت عبدالستار ایدھی سے متعلق بچوں کو آگاہ کرنے کے لیے ایک نئی تصویری کتاب ’ایدھی بابا‘ شائع کر دی گئی ہے۔
کتاب ایدھی بابا میں عبدالستار ایدھی صاحب کی زندگی اور سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے کتاب کی مصنفہ ماریہ ریاض توصیف صاحبہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ہیروز کو بچوں سے معارف کرانے کی ضرورت ہے اور میری کتاب ‘ایدھی بابا’ بچوں کو عبدالستار ایدھی صاحب سے متعارف کروانے کی کوشش ہے.
ان کے خیال میں پاکستانی ادب اکثر مغربی ہیروز سے بھرا پڑا ہے لیکن پاکستانی ہیروز کی ہم وہ تعریف نہیں کرتے جو کرنی چاہیے۔

ماریہ ریاض توصیف کے حوالے سے ویب سائٹ پرو پاکستانی نے لکھا کہ ’ایدھی ہمارے ہیرو ہیں۔ اپنی کتاب میں میں نے انہیں سپر ہیرو کے طور پر پیش کیا ہے جس کی عظیم طاقت اس کا بڑا دل ہے۔‘
ماریہ کہتی ہیں کہ ایدھی بابا کا پیغام سخاوت ہے۔ آپ کا عطیہ دینے کے لیے امیر ہونا لازمی نہیں۔

اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے ماریہ ریاض صاحبہ کا کہنا تھاکہ وہ اس کتاب کو مختلف زبانوں میں شائع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں.

اگرچہ اس کتاب کا ہدف بچے ہیں لیکن ماریہ کے مطابق یہ ہر کسی کے لیے ہے۔ یہ کتاب انہوں نے خود شائع کروائی ہے اور وہ اس سے حاصل ہونے والے منافع کی آدھی رقم ایدھی فاونڈیشن کو عطیہ کرنا چاہتی ہیں۔ عبدالستار ایدھی کے 2016 کے انتقال کے بعد سے ایدھی فاونڈیشن کو اپنی سرگرمیاں چلانے میں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ امید ہے اس کتاب سے تھوڑا بہت فائدہ ضرور ہوگا۔

ابھی یہ کتاب کسی بک سٹور پر دستیاب نہیں ہے لیکن آپ ماریہ سے براہ راست ان کے فیس بک پیج پر اسے منگوا سکتے ہیں۔ جبکہ سویڈن میں کتاب ایدھی بابا کی کاپیاں ماریہ ریاض توصیف صاحبہ نے ارسال کر دی ہیں جو بہت جلد آپ کو پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی سے حاصل ہو جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں