136

” ارتھ آور ایک بین الاقوامی مہم“

” ارتھ آور “ کے لفظی معنی اپنی زمین کے لیے آپ کا ایک گھنٹہ۔
‎یہ ایک بین الاقوامی مہم ہے جو گھریلو اور کاروباری اداروں کو صرف ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری روشنی اور برقی آلات کو بند کرنے کے لیے راغب کرتی ہے۔جس کا مقصد ان تمام برقی آلات اور روشنیوں سے پیدا ہونے والے اثرات سے ماحول میں جو تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں ان کی طرف نشاندہی کرناہے۔
‎ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر کے زیرِ انتظام چلائی جانے والی یہ مہم مارچ کے آخری ہفتے میں مقرر مقامی وقت پر ہوتی ہے. سویڈن میں اس کا مقررہ وقت 20:30سے 21:30ہے۔
‎ آئیں! ہم بھی اس کا حصہ بن کر زمین کی آب و ہوا کے لیے ایک چھوٹا لیکن اہم علامتی اشارہ دیں اور ظاہر کریں کہ ہمیں اس کی پرواہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں