جب آپ شمسی توانائی سے حاصل کی جانے والی بجلی اپنے گھر یا عمارت کے استعمال سے کہیں زیادہ پیدا کرتے ہیں ، تو اس اضافی بجلی کو فروخت کیا جاسکتا ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ جب آپ شمسی توانائی سے حاصل کی گئی بجلی بیچتے ہیں تو ، کمپنی ایک طرح سے آپ کی صارف ہے کیونکہ آپ بطور نجی شخص ایک فروخت کنندہ ہیں۔
سویڈن میں شمسی توانائی سے حاصل کی گئی بجلی کو فروخت کرنے کے لیے ٹیکس کے قواعد اور چھوٹ
جب آپ ایک معاشی سرگرمی کے طور پر سامان اور خدمات فروخت کرتے ہیں تو آپ ٹیکس دینے اور اس آمدنی کو رجسٹر کرنے کے پابندہوں گے۔
اگر کُل فروخت (بجلی اور دیگر فروخت) 30،000 سالانہ سویڈش کرونا سے کم ہے تو ، آپ کو ٹیکس پر چھوٹ ہے۔اگر وِلا مستقل گھر ہے تو ، ان پُٹ ٹیکس کی کٹوتی پر بھی ممانعت ہے ، کیونکہ شمسی توانائی نظام نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں استعمال ہوتا ہے بلکہ وہ “گھر کی بجلی کی ضروریات ” بھی پوری کرتا ہے۔
اگر آپ بطور صارف بجلی فراہم کرنے والے کو زائد بجلی فروخت کرتے ہیں تو آپ کو اپنی آمدنی کا اندراج ٹیکس آفس میں کرنا ہوگا ۔ ہر سال ، آپ اپنی جائداد سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی سے 40000 سویڈش کرونا کی کٹوتی کر سکتے ہیں۔ فروخت شدہ اضافی بجلی کی آمدنی سالانہ چالیس ہزار سویڈش کرونا سے اگر کم ہے تو آپ کو اس پر ٹیکس کی چھوٹ ہے۔