• ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • ہم سے رابطہ
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہدایتی ویڈیوز
No Result
View All Result
اتوار, 15 دسمبر , 2019
3 °c
Stockholm
8 ° Wed
6 ° Thu
8 ° Fri
7 ° Sat
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
  • اردو کمیونٹی فورم
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result
اسٹاک ہوم میں کتاب دنیا رنگ رنگیلی کی تقریب رونمائی

اسٹاک ہوم میں کتاب دنیا رنگ رنگیلی کی تقریب رونمائی

عارف کسانہ by عارف کسانہ
23 اپریل, 2019
0 0
0
0
SHARES
51
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم افسانہ نگار، کالم نگار، ادیب اور افسانہ نگار طارق مرزا آج کل اسکینڈے نیویا کے دورہ پر ہیں۔ سویڈن میں پاکستانیوں کی ایک متحرک تنظیم پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل سوسائیٹی سٹاک ہوم نے ان کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب دنیا رنگ رنگیلی کی تقریب رونمائی منعقد کی۔ اس پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض آصف شبیر نے بہت خوبصورتی سے ادا کئے۔ تقریب کا آغاز تبسم ضیا کی تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ آصف شبیر نے معزز مہمان طارق مرزا کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا رنگ رنگیلی ان کی چوتھی تصنیف ہے جو جاپان، نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کی سیاحت کے بارے میں ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے قاری کو ان تینوں ممالک کی گھر بیٹھے تفصیلی سیر ہوجاتی ہے۔ کالم نگار اور شاعر سائیں رحمت علی نے طارق مرزا کو ان کی چوتھی کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کتاب کے بارے میں تفصیلی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کتاب سے کچھ اقتباسات بھی پڑھ کر سنائے۔ عارف کسانہ نے کہا کہ طارق مرزا آسٹریلیا میں اردو زبان کے فروغ کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ باقاعدگی سے اخبارات میں کالم لکھتے ہیں اور ان کی کتابیں خوشبو کا سفر، تلاش راہ، سفر عشق اور دنیا رنگ رنگیلی ان کے صاحب طرز ادیب ہونے کا ثبوت ہیں۔ کتابیں ہی کسی معاشرہ کو ترقی کی طرف لے کر جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ہما رے ہاں کتب بینی کم ہوتی جارہی ہے لہذا ہمیں کوشس کرنی کرنی چاہیے کہ مطالعہ کا رجحان بڑھے۔ ہمیں بچوں اور نوجوانوں کے لئے اور زیادہ لکھنا چاہیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی طارق مرزا نے عارف کسانہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسکینڈے نیویا کے دورہ کی دعوت دی اور کوپن ہیگن، سٹاک ہوم اور اوسلو میں ان کے اعزاز میں تقریبات منعقد کرانے کا اہتمام کروایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ دنیا بھر میں اردو لکھنے والے آپس میں باہمی رابطہ میں ہیں۔ انہوں میں آسٹریلیا میں اردو ادب کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہاں مذہبی حوالے دے بہت ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور مسلمانوں میں فرقہ واریت کا کوئی تصور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے مشاہدہ اور تجربات کو اپنے قلم کے ذریعہ عوام تک پیش کیا ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میری کتابیں پا کستان کے معتبر اشاعتی اداروں نے شائع کی ہیں۔ انہوں نے دنیا رنگ رنگیلی کی تقریب رونمائی منعقد کرنے پر پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل سوسائیٹی سٹاک ہوم کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل سوسائیٹی کے صدر عامر جبار ملک نے کہا کہ یہ ہما رے لئے باعث مسرت ہے کہ ہمیں ان کی میزبانی کا شرف حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے کیا کہ ہماری سوسائیٹی ثقافتی، سماجی، تفریحی اور ادبی سرگرمیوں کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں کہا کہ ہمارے طارق مرزا سے مل کر اور ان کی آسٹریلیا میں اردو ادب کے لئے خدمات کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ عامر جبار ملک نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں کشمیر کمیٹی کے سابق صدر کونسلر برکت حسین، پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی کے صدر شہزاد انصاری، مرزا محمود، ثنا اللہ رانجھا، رانا یاسین، چوہدری شاہد، چوہدری رفاقت، چوہدری ذکا اللہ اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد شریک ہوئے۔

ShareTweetShareSend
Previous Post

نوزائیدہ سعودی بچی کا دوران پرواز طیارے میں انتقال

Next Post

قومی ادارہ اطفال صحت کراچی میں پیچیدہ آپریشن کامیاب، ڈیڑھ سالہ بچی کی جان بچ گئی

عارف کسانہ

عارف کسانہ

Next Post
قومی ادارہ اطفال صحت کراچی میں پیچیدہ آپریشن کامیاب، ڈیڑھ سالہ بچی کی جان بچ گئی

قومی ادارہ اطفال صحت کراچی میں پیچیدہ آپریشن کامیاب، ڈیڑھ سالہ بچی کی جان بچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

Uncategorized آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط الیکشن 2018 انٹرویو بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سویڈن سیاست شادی مبارک شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ولادت ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ

اپنی تحریریں بھجوائی

تمام اُردو سے محبت کرنے والوں کے لئے ایک بہترین موقع۔ اگر آپ ہمارے ساتھ اِس کاروا میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور اپنی تحریر پبلش کرنا چاہتے ہیں تو اپنی نظمیں ، غزلیں ، افسانے آرٹکلز وغیرہ ہمیں ارسال کریں، اُردو کے اِس سفر میں آپ سب کو خوش آمدید!

  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Fill the forms bellow to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.