اپنے پیارے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی اور ظلم سے نجا ت حاصل کرنے کے لیے سویڈش انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنس نے اسٹاک ہوم میں تنازعہ کشمیر کی اصل وجوہات پرروشنی ڈالنے کے لیے سویڈن کے دانشوروں کو مدعو کیا۔ مقررین نے کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مسلم دنیا کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا اور آخر میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا ، جس میں کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں اور ظلم سے دوچار افراد کے لیے ڈاکٹر عارف کسانہ نے خصوصی دعا کروائی۔