62

ڈائٹ چکن نہاری

تحریر : محمد حسین خراسانی

اجزائے ترکیبی

1. مرغی آٹھ سے بارہ ٹکڑے
2. پیاز دو عدد کٹی ہوئی
3. ادرک لہسن پیسٹ تین کھانے کے چمچے
4. سونف ایک کھانے کا چمچ
5. سونٹھ (سوکھی ادرک) ایک کھانے کا چمچ
6. گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
7. پسی لال مرچ تین کھانے کے چمچے
8. لال آٹا ایک کپ
9. نمک حسب ضرورت

ترکیب:.

1. سونف اور سونٹھ کو ململ یا کسی باریک کپڑے میں ڈال کر پوٹلی بنا لیں.
2. نان اسٹک پتیلی کو گرم کرلیں.
3. گرم ہونے پر پیاز کو اس میں ڈال کر نرم کر لیں. (بغیر تیل کے)
4. پھر اس میں مرغی شامل کریں.
5. درمیانی آنچ پر اتنی دیر بھونیں کہ مرغی کا رنگ تبدیل ہوجائے. اگر ضرورت محسوس ہو تو وقفے وقفے سے پانی کے
چھینٹے مارتے جائیں.
6. سونف اور سونٹھ کی پوٹلی پتیلی میں مرغی کے درمیان ڈال دیں اور پکنے دیں یہاں تک کہ مرغی کا پانی سوکھ جائے.
7. ایک کپ پانی میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر ملالیں اور مرغی میں شامل کردیں. چمچہ برابر چلاتے
رہیں تاکہ مصالحہ یکجان ہوجائے.
8. ابال آنے پر آنچ دھیمی کردیں. ساتھ ہی پسی لال مرچ شامل کردیں اور اس وقت تک پکنے دیں جب تک ادرک لہسن کا
پانی خشک ہوجائے.
9. جب پیاز سمیت تمام مصالحہ اچھی طرح حل ہوجائے تو دو گلاس پانی شوربے کے لیے مرغی میں شامل کریں اورابال
آنے تک پکائیں.
10. ایک پیالی پانی میں لال آٹا اچھی طرح گھولیں اور آہستہ آہستہ نہاری میں شامل کرتے جائیں. اس دوران آنچ تیز رکھیں
جب تک نہاری حسب ضرورت گاڑھی نہ ہو جائے.
11. آنچ بند کرکے تین چوتھائی پیالی پانی میں گرم مصالحہ گھول کرنہاری میں ڈال دیں اور ڈھک کر تقریباً آدھے گھنٹے
کے لیے دم پر رکھ دیں. (گرم مصالحہ ڈالنے کے بعد پکانا نہیں ہے)
12. لمبائی میں کٹی ادرک، ہرادھنیہ اور لیموں چھڑک کر گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں.

غذائی مشورے.:

1. مرغی زود ہضم یعنیٰ آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے. کیونکہ اس میں فائبر نہیں ہوتا اس لیے ان کے لیے بھی اچھا انتخاب ہے جن کو ہاضمے کے مسائل کا سامنا رہتا ہے. خاص طور پر آئی .بی. ایس کے مریض.
2. بیک اور گرل کی ہوئی کھال اتاری ہوئی مرغی ایک صحت مندآنہ غذائی انتخاب ہے کیونکہ اس میں چربی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے.
3 سو گرام مرغی کے بریسٹ بیس میں بائیس گرام پروٹین ہوتا ہے. ہمارا جسم ایک وقت کے کھانے میں پچیس سے تیس گرام پروٹین سے زیادہ جذب نہیں کرسکتا. لہذا اگر ہم دو ڈھائی سو گرام پروٹین والی غذا ایک وقت میں کھائیں تو اس کا ہمیں کوئی فائدہ حاصل نہیں.
4. دو سو پچاس گرام مرغی ہضم کے ہونے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے لگتے ہیں اگر وہ اچھی طرح پکی ہوئی ہو اور کھاتے وقت نوالے کو آہستہ آہستہ خوب چبایا گیا ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں