89

ڈائٹ چکن باربی کیو

اجزائے ترکیبی

1. مرغی ایک کلو (کھال کے بغیر)
2. زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ
3. ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا (تقریباً آدھ کھانے کا چمچ)
4. لہسن چار سے پانچ جوئے
5. سبز مرچ چار عدد
6. لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
7. دہی چار کھانے کے چمچے
8. لیموں کا رس یا سرکہ دو کھانے کے چمچے
9. گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
10. دارچینی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
11. نمک حسب ذائقہ
12. چاٹ مصالحہ (حسب مرضی) آدھ چائے کا چمچ

ترکیب:

1. اوون کی گرل کو درمیانی آنچ پر چلا لیں.
2. ادرک، لہسن اور سبز مرچ کو باریک پیس لیں.
3. دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں لہسن ادرک اور سبز مرچ کا پیسٹ شامل کر کے اچھی طرح ملا لیں.
4. ساتھ ہی دہی کے پیسٹ میں زیتون کا تیل، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ، دارچینی پاؤڈر اور نمک بھی شامل کرلیں.
5. اب اس تیار مصالحے کو مرغی پر خوب اچھی برح لگا لیں اور پھر گرل کی سیخ میں پرو لیں.
6 پہلے سے گرم اوون میں ڈال کر 15 سے 20 منٹ تک پکالیں.
7. اس دوران وقفے وقفے سے سیخ کو گھماتے رہیں تاکہ مرغی ہر طرف سے برابر پک سکے.
8. پندرہ سے بیس (15. 20) منٹ میں جب مرغی تیار ہوجائے اور مصالحہ ٹپکنا چھوڑ دے تو اوون سے باہر نکال لیں.
9. تیار مرغی (چکن باربی) میں اوپر سے لیموں یا سرکہ اور اگر چاہیں تو چاٹ مصالحہ چھڑک لیں.
10. گرم گرم چپاتی، نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کریں.
11. چکن باربی کیو کے مزے کو دوبالا کرنے کے لیے ساتھ میں پودینے کی چٹنی اور لیموں پیاز کی سلاد شامل کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں