Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
10

کشمیر کمیٹی سویڈن کے زیر اہتمام 23 اگست کو بھارتی سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے

کشمیر کمیٹی سویڈن کے زیر اہتمام بروز جمعہ 23 اگست کو ڈھائی بجے بھارتی سفارت خانہ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ یہ مظاہرہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، حالیہ صورت حال اور کرفیو کے نفاذ کے خلاف کیا جائے گا۔ مظاہرے کا مقصد بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف محکوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔ کشمیر کمیٹی سویڈن نے عوام الناس سے اس مظاہرہ میں بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بروز جمعہ ڈھائی بجے بھارتی سفارت خانہ کے سامنے جمع ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں