Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
29

عارف کسانہ کی کتاب سبق آموز کہانیاں کی موبائل اپلیکیشن جاری

دور جدید کے تقاضوں کے پیش نظر اسلامی معلومات کے تناظر میں ڈاکٹر عارف کسانہ صاحب کی کتاب سبق آموز کہانیاں کی موبائل اپلیکیشن جاری کردی گئی ہے۔ موبائل ایپ کا اجراء سویڈ ن کے دارالحکومت کی اسٹاک ہوم مسجد میں امریکہ کے شہر شکاگو میں مقیم معروف اسلامی سکالر، مصنف اور حقوق انسانی کے راہنما امام ڈاکٹر عبدالمالک مجاہد نے کیا۔ اس موبائل ایپ کی مدد سے آٹھ زبانوں میں سبق آموز کہانیاں پڑھی جاسکتی ہیں۔ ان آٹھ زبانوں میں اردو، انگریزی، عربی، فارسی، فرانسیسی، بنگالی، ہندی اور نارویجین شامل ہیں۔ موبائل اپلیکیشن تمام قسم کے سمارٹ ٹیلی فون اور ٹیبلٹ میں مفت ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔

بچے اور والدین اب دنیا بھر میں اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ Android فون اور ٹیبلٹ میں ڈاون لوڈ کرنے کے لئے یہ لنک ہے ۔ http://bit.ly/2DveHXg جبکہ آئی فون اور آئی پیڈ کے لئے ایپ اس لنک سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ https://goo.gl/j9mdLS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں