102

ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کی کتاب سبق آموز کہانیاں 2 شائع ہوگئی

نیشنل بک فاونڈیشن اسلام آباد نے بچوں کے لئے ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کی دوسری کتاب “سبق آموز کہانیاں2” کو شائع کردیا ہے اور یہ پورے پا کستان میں دستیاب ہے۔ اس کتاب میں 20 کہانیاں شامل ہیں جن کے عنوانات آپ نیچے دی گئی فہرست سے دیکھ سکتے ہیں۔

اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے امید ہے پہلی کتاب سبق آموز کہانیاں کی طرح یہ بھی قارئین میں مقبول ہوگی والدین اور اساتذہ اسے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مفید پائیں گے۔ بچے اس کتاب کو دلچسپی سے پڑھیں گے۔’
دیدہ زیب سرورق، خوبصورت طباعت اور قیمت صرف 150 روپے۔ نیشنل بک فاونڈیشن اسلام آباد اور اس کے پاکستان بھر میں ذیلی دفاتر سے مل سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں