گو کہ سویڈن میں موسمِ گرما اپنے اختتام پر ہے لیکن سورج ابھی بھی اپنے جلوے دکھانے میں مصروف ہے۔گرم موسم اور سورج کا جلوہ گر ہونا جہاں یورپ میں باعثِ خوشی ہوتا ہے وہاں اس ساتھ کچھ مسائل بھی جنم لیتے ہیں جیسا کہ گذشتہ ہفتے ہوا تمام تفریحی مقامات خاص کر ساحل پر عوام نے تمام احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا،گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی نظر آئیں پارکنگ کی کمی کے باعث کئی جگہوں پر آپس میں جھگڑے اور غلط پارکنگ کی وجہ سے پولیس اور دیگر حکومتی اداروں کو اپنے کام کرنے میں مشکلات پیش آئی حالانکہ پولیس اور دیگر اداروں نے پہلے ہی ان تمام مشکلات کی نشان دہی کر دی تھی اور عوام سے احتیاط کی درخواست کی تھی۔یہ مسائل صرف اسٹاک ہولم میں ہی نہیں سویڈن کے دیگر شہروں میں بھی نظر آہے
