سویڈن آنے کے بعد یوم آزادی کے موقع پر میلے میں جانے کا اتفاق ہوا۔ بڑی محنت سے اسٹیج تیار کیا جا رہاتھا۔ سبز ہلالی پرچم الٹا لگا دیکھ کر رہا نہیں گیا. شاید بچپن کی تربیت کا اثر ہے کہ قومی پرچم کی تکریم دل میں راسخ ہے۔ فوری انتظامیہ سے رابطہ کیا اور عرض کیا کہ قومی پرچم کے احترام کے کچھ تقاضے ہیں اور وہ تقاضے پورے کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ میری درخواست پر پرچم کی سمت درست کر دی گئی۔
لیکن افسوس کے آج بھی یہ روایت قائم ہے ۔حیرت اس بات کی ہے کہ پاکستان کی آزادی کا جشن ہو یا کارنر میٹنگ ان تقریبات میں موجود صاحب علم، دانشور، اعلیٰ حکام اور محب وطن پاکستانی پرچم ستارہ و ہلال کو الٹا لہراتا دیکھ کر خاموش کیو ں اور کیسے رہ سکتے ہیں۔
انسان سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن اس غلطی کو درست نا کرنا یا بار بار دھرانا قابلِ قبول نہیں۔
جہاں ہم میلوں اور تقریبات میں تمام باریکیوں کا خیال رکھتے ہیں ۔ وہیں ہمیں چاہیئے کہ قومی پرچم لہرانے کے اصول و ضوابط کا خیال بھی رکھیں۔اگر نادانستہ غلطی ہو بھی جائے تو فوراً اسے سدھاریں۔یا کم از کم ایسی تصاویر اور ویڈیو فخر سے شیئر نہ کریں۔