پی ٹی آئی الیکشن کمیشن (یورپ) نےسویڈن میں 4،5 اکتوبر کو ہونے والے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات رکنیت کی تصدیق کے لیے ملتوی کر دیے تھے. تازہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی اوورسیز الیکشن کمیشن نے سویڈن میں پی ٹی آئی کے چنندہ رجسٹرڈ ممبران سے گزارش کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی سویڈن انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ کے مقاصد اور رکنیت کی تصدیق کے لیے اپنی فوٹو آئی ڈی اور پتہ 26 اکتوبر 2018 سے پہلے پی ٹی آئی اوورسیز الیکشن کمیشن کو oic.ec@insaf.pk
پر ارسال کریں. جو اراکین وقت پر ضروری دستاویز فراہم نہیں کریں گے وہ اراکین انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل نہیںہونگے.
یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ اس حوالے سے سویڈن کے پی ٹی آئی ممبران کو براہ راست متعلع نہیں کیا جارہا ہے. نہ ہی الیکشن ہونے اور اس کے بعد اس کے ملتوی ہونے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری کیا گیااور اگر کیا بھی گیا ہے تو ممبران کو اس کی کوئی خبر نہیں. اور اسی طرح اب ووٹر کی تصدیق کا عمل شروع ہونے کی کوئی معلومات ممبران تک براہ راست نہیںپہچ رہی ہے. ہر پینل اپنے مرضی کے مطابق اپنے فیس بک پر معلومات فراہم کر رہا ہے. آج کی تاریخ میںسویڈن میں غیر تصدیق شدہ ممبران کی تعداد ہزار سے اُوپر ہے جبکہ ان تینوں پینل کے فیس بک پیج پر دو سو افراد بھی موجود نہیں. آپ خود ہی اندازہ کریں کے باقی ممبران جو فیس بک پر موجود نہیں ہیں یا وہ جو ان پینلز کے فیس بک پر موجود نہیں ہیں ان تک یہ تمام معلومات کس طرح پہنچائی جا سکتی ہے.
ہماری گزارش ہے پی ٹی آئی اوورسیز الیکشن کمیشن سے کے وہ پی ٹی آئی کے ممبران کو اس تمام عمل سے بذریعہ ای میل مصدقہ معلومات فراہم کریں.
54