کولیسٹرول کی اقسام :
اِس کی دو بنیادی اقسام ہیں :
:low-density lipoprotein (LDL) –
اِس کو برا کولیسٹرول بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اِس سے plaque بنتا ہے . یہ خون کی شریانوں کی دیواروں میں جم جاتا ہے اور ان کو بند کر دیتا ہے اور اِس طرح دِل کی شریانوں ( قلبی ) کی بیماری کا خدشہ بڑھ جاتا ہے. اِس حالت کو atherosclerosis بھی کہا جاتا ہے
:high-density lipoprotein (HDL) –
اِس کو اچھا کولیسٹرول بھی کہا جاتا ہے . یہ رگوں سے برے کولیسٹرول کو نکالنے میں مدد کرتا ہے اور واپس جگر کی طرف لے جاتا ہے جہاں سے گزر کر وہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے . غرض یہ کہ اگر آپ کے جسم میں HDL کولیسٹرول کی اچھی تعداد موجود ہے تو آپ دِل کے دورے سے بچے رہیں گے