• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
منگل, 20 اپریل , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے ۵ اہم طریقے:

محمد اشعر by محمد اشعر
9 جولائی, 2018
0 0
0
14
SHARES
3k
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں

کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے ۵ اہم طریقے:

آپ اپنی طرزِ زندگی میں تھوڑی سی تبدیلیاں کر کے اپنا کولیسٹرول کافی حد تک کم کر سکتے ہیں . اِس سے نہ صرف آپکی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ آپ زہریلی داوئیوں سے بھی دور رہتے ہیں . جیسے کہ ہم جانتے ہیں کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے . ہمیں کس قسِم کی تبدیلیاں اپنی زندگی میں لانی چاہیں ؟ ذیل میں ۵ طریقے بتائے گئے ہیں:

۱) کھانے کا چناؤ بہتر کریں:

ہماری موجودہ حالتِ صحت ایک اتفاق نہیں بلکہ ہمارے روز مرہ کے کھانے ہیں . اگر آپ جسمانی طور پر فٹ نہیں ہیں تو یقیناً آپ کھانے کا چناؤ سہی نہیں کرتے اور آپ سالوں سے اِس پر عمل پیراں ہیں .

شکر ہے کہ آپ کے پاس اپنی عادت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے . یہ چند تجاویز ہیں جن کی مدد سے آپ اپنا کولیسٹرول یکدم ٹھیک کر سکتے ہیں اور دِل کی صحت  بھی بہتر کر سکتے ہیں .

صحت مند فیٹس بمقابلہ برے فیٹس:

تمام فیٹس برے نہیں ہوتے بلکہ ہمارے جسم کو فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنے نظام کو چلا سکے خاص طور پر ہارمونل نظام کو .

موٹاپے سے خوفزدہ ہیں ؟ سچ تو یہ ہے کہ  صحت مند فیٹس کھانے سے   جسمانی فیٹس ختم ہوتے ہیں . تو پِھر غیر صحت مند فیٹس کیا ہیں ؟

غیر صحتمند فیٹس کو   saturated فیٹس بھی کہا جاتا ہے . یہ فیٹس ہمارے کولیسٹرول اور     low–density lipoprotein (LDL)  کو غیر صحتمندی کی طرف لے جاتا ہے .

saturated فیٹس میں پنیر ، پیزا ، دودھ سے بنے میٹھے ، sausages ،بیکن ، برگر ،  کم چکنائی والا دودھ ، پاستا ، مکھن ، تلے ہوئے سفید آلو اور بہت سی چیزیں شامل ہیں . یہ حیران کن بات ہے نا کہ یہی سب چیزیں آپکی پَسَنْدِیدَہ بھی ہیں۔ آپ اکیلے نہیں ہیں . ایک  عام امریکی کھانے میں ۶۰ فیصد saturated فیٹس ہوتے ہیں . اِس لیے موٹاپے کی بیماری بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے .

جو اچھے فیٹس ہیں ان کو unsaturated فیٹس کہتے ہیں . یہ دِل کے لیے مفید ہوتے ہیں اور کولیسٹرول کی سطح کو بہتر کرتے ہیں . صحت مند خوراک کے لیے آپ کو ایسا کھانا لیناچاہیے جس میں saturated فیٹس کی نسبت unsaturated فیٹس زیادہ ہوں . چند مثالیں یہ ہیں ہر قسم کا میوہ ، avacado ، سبزیزیاں ، see and nut oil جیسے کی سرسروں، زیتون ، سورج مُکھی ، مکئی کا تیل اور تیل مچھلی جیسا کہ    سیلمون ، pilchards ،    mackerel اور ٹَراؤُٹ .

اصول ہے کہ ہمیں اپنی روزمرہ کی کیلوریز کا ۷ فیصد سے کم حصہ saturated فیٹس سے لینا چاہیے . ہمیں صحت مند فیٹس لینے چاہیے تاکہ خود صحت مند رہیں اور lipid کی سطح بھی ٹھیک رہے .

۲) زیادہ ورزش کریں:

بہت سے لوگ ورزش سے بھاگتے ہیں مگر سچ تو یہی ہے کہ  اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے خاص طور پر کولیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھنے کے لیے ورزش بہت ضروری ہے . 

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جو زیادہ ورزش کرتے ہیں انکا HDL کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے بہ نسبت ان لوگوں کے جو ورزش نہیں کرتے . ایسے لوگوں کی مجمعوعی صحت بھی اچھی ہوتی ہے . کس قسم کی ورزش کرنی چاہیے ؟

قلبی بیماریوں سے بچنے کے لیے سب سے بہترین طریقہ ہے کہ aerobics  ( جس کو کارڈیو بھی کہا جاتا ہے ) اور  resistance  ٹریننگ کو ساتھ ساتھ کیا جائے .

ماہرین کی رائے ہے کہ کم اَزکم ۳ سے ۴ مرتبہ ہفتے میں درمیانی سے انتہائی شدت کی ایروبیکس کرنی چاہیے . اِس سے کولیسٹرول کی سطح بہتر ہوتی ہے اور خون کا دباؤ ، اسٹروک اور دِل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے .

ہم  اِس پر کس طرح قائم رہیں ؟ سب سے اچھا طریقہ ہے کہ آپ کوئی جم دوست بنالیں یا کوئی فٹنس سینٹر میں داخلہ لے لیں . اِس سے آپکا  ورزش کا سفر پرمزہ ہو جائے گا . کوئی سی بھی ورزش کریں اور اِس کی پرواہ نہ کریں کہ کیا آپ سہی کر رہے ہیں . چاہے آپ باغ میں چہل قدمی کریں ، سیڑھیاں چڑھیں ، سائیکل چلائیں یا کمرے میں چھلانگیں ماریں .

چند ورزیشوں کی ذیل میں آپکی آسانی کے لیے فہرست بنائی گئی ہے :

یہ  درمیانی   شدت کی سرگرمیاں ہیں:

– کمرے میں رقص کریں۔

– ٹینس کھیلیں۔

– باغبانی

– سایئکل چلائیں۔

 انتہائی شدت کی سرگرمیاں یہ ہیں :

– پہاڑ پر پیدل چلیں یا بھاری بستہ پکڑ کر ۔

– تیراکی

– آہستہ چلیں، تیز تیز چلیں یا بھاگیں۔

– رقص کریں

– سایئکل چلائیں

۳) وزن کم کریں:

اگر آپ نے پہلی دو حکمتِ عملیوں ( صحیح خوراک اور ورزش ) پر عمل کیا ہے تو آپکا وزن ویسے ہی کمی کی طرف آ رہا ہو گا .

کیا آپکو معلوم ہے کہ صرف وزن گھٹانے سے ہی آپ اپنے کولیسٹرول کی سطح  کوکم کر سکتے ہیں . اپنے وزن کو ۱۰ فیصد کم کرنے سے ہی آپ کے کولیسٹرول کی سطح یکسر نارمل ہو جاتی ہے . اِس لیے ایک صحت مند وزن برقرار رکھنے کے لیے محنت کرنی چاہیے .

وزن کو گھٹانے کے لیے mayo کلینک کا مشورہ ہے کہ  چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کی جائیں . اپنے روزمرہ کے کاموں میں آہستہ آہستہ جسمانی سرگرمیوں کو شامل کریں جیسا کہ  تیز تیز چلنا یا گھر کے کام کرنا ، باہر کھانے کے بجائے گھر کا کھانا کھایئں . ان سب چیزوں سے وزن کم ہو گا اور کولیسٹرول  کی سطح بھی .

۴)   الکوحل سے پرہیز ( زیادہ تر ):

ایک بات کو ڈاکٹروں نے صیغئہ راز میں رکھا ہے کہ الکوحل سے کولیسٹرول بہتر ہوتا ہے اور دِل صحت مند ہوتا ہے۔ 

تحقیق بھی ثابت کرتی ہے کہ الکوحل کے استعمال سے سوزش کم ہوتی ہے اور زندگی کا دورانیئہ بڑھتا ہے۔ 

مگر اِس بات کو کئی وجوہات کی بنا پر راز رکھا گیا ہے کیونکہ پھر بہت سے لوگ اِس بات کو ناجائز استعمال کریں گے اور ٹنّو ں کے حساب سے الکوحل پئیں گے۔ 

متوازن مقدار سے پینا فائدہ مند ہے مگر الکوحل کی کثرت سے جگر کی خرابی ،  بلند فشارِخون ، دِل کا دورہ ، اسٹروک ، الکوحل کا نشہ اور موت  بھی ہو سکتی ہے۔

۵) تمباکو نوشی سے اجتناب:

تمباکو نوشی  high–density lipoprotein HDL کی سطح کو کم کرتی ہے . سگریٹ پینے سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے . ایک صحت مند انسان اِس عادت سے بہت سی بیماریوں میں گھر جاتا ہے . سانس لینے کے نظام کو نقصان پہنچانے کے علاوہ  یہ ہمارے دورانِ خون کے نظام کو روکتا ہے جس سے سوزش ہوتی ہے اور دِل کا دورہ پڑتا ہے۔

اِس لیے اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں تو اِس کو فوراً بند کر دیں . نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے خاندان اور ارد گرد کے لوگوں کے لیے بھی . تمباکو نوشی سے آس پاس کے لوگوں کو بھی اتنا ہی خطرے  ہے جتنا کہ آپ خود کو. اِس سے پرہیز کرنے سے HDL کولیسٹرول کی سطح بہتر ہوگی . تحقیق سے یہ بات ثابت بھی ہوئی ہے۔

اگر طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لانے کے باوجود کوئی فرق نمایاں نہ ہُوا تو پھر؟ ؟

اگر آپکی صحت ایک ایسے مقام پر ہے کے طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لانے کے باوجود آپ کے کولیسٹرول کی سطح کم نہیں ہوتی تو آپ کو اپنے ڈاکٹر سے رُجوع کرنا چاہیے تاکہ آپکو دوائی دی جا سکے . مگر یہ بات تحقیق سے بھی ثابت ہوئی ہے کہ زندگی کے طرزِعمل میں تبدیلی لانے سے ہمیں کولیسٹرول کو قابو میں کرنے کیلئے دوائی کا استعمال کم کرنا پڑتا ہے. اِس لیے ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے اور اِس پر کاربند رہنا چاہیے .

ہائی کولیسٹرول کا علاج:

آپکو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے کہ آپکی صحت کو کتنا خطرہ ہے اور اس کے لیے بہترین علاج کیا ہے . مگر یاد رہے کے طرزِ زندگی کے بدلاؤ سے دِل کے دورے اور اسٹروک کو قدرے کو کم کیا جا سکتا ہے.

Share14TweetShareSend
Previous Post

بشر نہیں عظمت بشر ہے

Next Post

سنہری دن

محمد اشعر

محمد اشعر

Next Post

سنہری دن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.