Embed HTML not available.

سویڈن کے ادارہِ صحت کی جانب سے بچوں اور نوجوانوں کے پی سی آر ٹیسٹ کی سفارش

سویڈن کے ادارہِ صحت کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ سے ان تمام بچوں اور نوجوانوں کے پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی سفارش کی گئی ہے جن میں کورونا کی علامات کا اندیشہ ہے۔
بچے جو پہلی سے نویں کلاس یا کالج کے طالب علم ہیں ان میں اگر کسی بھی قسم کی کووڈ 19 کی علامات دکھائی دیتی ہیں تو اُنکا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی سفارش پیش کی ہے تاکہ اگر ان بچوں اور نوجوانوں میں کرونا ٹیسٹ کا جواب منفی آتا ہے تو وہ دوبارہ اپنے تعلیمی اداروں میں واپس جاسکیں گے۔
اس سفارش کا اصل مقصد یہ ہے کہ بچے اور نوجوان اسکول اور دیگر روزمرہ کی سرگرمیوں میں اچھی طرح سے حصہ لے سکیں کیونکہ پہلے کسی بھی قسم کی چھوٹی سے چھوٹی علامت کی صورت میں گھر پر ہی رہنے کی ہدایت کے پیشِ نظر بچوں کا بہت نقصان ہو چکا ہے۔ ٹیسٹ کا جواب منفی آنے کی صورت میں وہ ان تمام سرگرمیوں میں اچھی طرح حصہ لے سکتے ہیں چاہے ان میں چھوٹی موٹی علامات موجود بھی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں