81

” چکن سفید یا سرخ پھلیوں کے ساتھ“

السّلام علیکم!
اُردو قاصد کے لیے طویل وقفے کے بعد ایک اور خوش ذائقہ پکوان کا نسخہ حاضر ہے ،خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ڈائیٹ غذا کو ترجیح دیتے ہیں یا جن کو کولیسٹرول کا مسئلہ درپیش ہے۔

چکن، سفید یا سرخ پھلیاں گریوی کے ساتھ۔
اجزاء:
• سفید/سرخ پھلیاں ایک کپ 3-4 گھنٹے صرف پانی میں بھیگودیں۔
• بغیر ہڈی والے چکن بریسٹ کے ٹکڑے ½ کلو
• زیتون کا تیل 2 کھانے کے چمچ کے برابر۔
• ادرک / لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ۔
• لہسن باریک کٹی ہوئی 2-3 لونگ
• کالی مرچ کا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ۔
• گرم مسالہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ۔
• ٹماٹر پیوری 1 کپ
• لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
• ہلدی پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
• دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
• بُھنا ہوا پیسا ہوا سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ
• نمک حسب ذائقہ
• مکئی کا آٹا (اختیاری) 1 چمچ

طریقہ:

1. زیادہ سے زیادہ نرمی کے لیے پریشر ککر میں ابلی ہوئی پھلیاں 10-12 منٹ اُبال لیں (ٹن والی بھی استعمال کرسکتے ہیں )۔
2. ایک گہرا نان اسِٹک پین لیں۔ اس میں کٹی پیاز، ادرک/لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ رنگت سنہری نہ ہوجائے۔
3. چکن بریسٹ کی بوٹیوں کو پین میں شامل کریں . ساتھ میں کالی مرچ، لال مرچ اور تمام مصالحہ جات شامل کریں اور نمک حسبِ ذائقہ۔
4. مصالحوں کو اچھی طرح سے چکن اور پھلیوں میں مکس کریں، تھوڑا سا پانی ڈالیں اور اسے پکنے دیں۔ جب چکن اور پھلیاں نرم ہو جائیں تو اِس میں ٹماٹر پیوری شامل کریں.
5. اسے ہلائیں اور انہیں 3-4 منٹ تک درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔
6. آپ مکئی کے آٹے کا مکسچر (اختیاری) شامل کر سکتے ہیں اگر گریوی گاڑھی کرناچاہتے ہیں۔
7. اگر آپ مکئی کا آٹا ڈالیں تو انہیں ہلکی آنچ پر 2-3 منٹ تک پکنے دیں۔ آخر میں ہرا دھنیا اور پودینہ کٹے ہوئے پتے اور اوپر زیتون کا تیل ڈال کر گرم گرم پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں